دورہ آسٹریلیا کیلئے لگائے گئے تربیتی کیمپ مزید 3 فاسٹ بولرز شامل

ویب ڈیسک  جمعرات 23 نومبر 2023
دھانی دوبارہ اَن فٹ، ری ہیب کیلئے نیشنل اکیڈمی بھیج دیا گیا (فوٹو: پی سی بی)

دھانی دوبارہ اَن فٹ، ری ہیب کیلئے نیشنل اکیڈمی بھیج دیا گیا (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ آسٹریلیا کیلئے لگائے گئے تربیتی سیشن میں مزید 3 بالرز کو شامل کرلیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بولنگ کیلئے مکمل فٹ نہیں ہیں لہذا انہیں ری ہیب کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فاسٹ بولر کی عدم موجودگی کے باعث تین بولرز کو کیمپ کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں ثمین گل، علی شفیق اور محمد علی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: امام الحق کے بعد فہیم کو بھی شادی کیلئے ٹریننگ سیشن سے چھٹی مل گئی

دوسری جانب سابق کپتان بابراعظم، سرفراز احمد اور عثمان قادر کو آج پریکٹس کے بعد اوپنر امام الحق کی شادی میں شرکت کی اجازت دے دی ہے تاہم یہ تینوں کرکٹرز کل کیمپ میں پریکٹس کیلئے موجود ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔