’’سلمان بٹ کی تقرری اور ہٹائے جانے کا فیصلہ میرا تھا‘‘

ویب ڈیسک  اتوار 3 دسمبر 2023
بورڈ کے کچھ فیصلے اچھے اور کچھ غلط ہوجاتے ہیں، وہاب ریاض (فوٹو: پی سی بی)

بورڈ کے کچھ فیصلے اچھے اور کچھ غلط ہوجاتے ہیں، وہاب ریاض (فوٹو: پی سی بی)

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان سلمان بٹ کی تقرری اور انہیں ہٹائے جانے کا فیصلہ میرا تھا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ سابق کپتان سلمان بٹ کو ہٹانے کیلئے کسی کا دباؤ نہیں تھا، انہیں کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ میں نے ہی کیا تھا وہ کرکٹ کو بہتر سمجھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی، میں نے اپنی ذمہ داری سمجھ کر چیف سلیکٹر کا عہدہ لیا۔ کچھ فیصلے اچھے ہوتے ہیں کچھ غلط ہو جاتے یہ سیکھنے کا عمل ہے۔

مزید پڑھیں: سلمان بٹ برطرف، حفیظ کی مخالفت کا اہم کردار

 

چیف سلیکٹر نے کہا کہ سلمان بٹ ابھی پی سی بی سے وابستہ نہیں ہوئے اور نہ ہی دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم سلیکشن میں انکا کوئی عمل دخل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسد شفیق مستقبل میں میری نیشنل سلیکشن کمیٹی کی کنسلٹنٹ ٹیم کا حصہ ہونگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔