نیشنل ٹی20 کپ؛ شاداب انجری کا شکار ہوگئے

ویب ڈیسک  اتوار 3 دسمبر 2023
اسٹیڈیم میں زخمی کھلاڑی کو لیجانے کیلئے اسٹریچر بھی موجود نہیں تھا (فوٹو: فائل)

اسٹیڈیم میں زخمی کھلاڑی کو لیجانے کیلئے اسٹریچر بھی موجود نہیں تھا (فوٹو: فائل)

نیشنل ٹی20 کپ میں میچ کے دوران آل راؤنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہوگئے۔

اتوار کے روز راولپنڈی اور سیالکوٹ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے شاداب کا پاؤں گیند پر آنے سے مڑ گیا جس کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

دونوں ٹیمیں کراچی کے یو بی ایل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں تاہم اسٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے شاداب کو کندھے پر اٹھا کر میدان سے باہر لے جایا گیا۔

مزید پڑھیں: نیشنل ٹی20 کپ؛ احمد شہزاد نے لگاتار چوتھی ففٹی بنا دی

ڈریسنگ روم میں آل راؤنڈر شاداب خان کی انجری کا معائنہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔