پنجاب حکومت کا رمضان المبارک میں سستے بازار لگانے کا فیصلہ

نمائندہ ایکسپریس  پير 26 مئ 2014
حکومت پنجاب تاجر برادری كے تعاون سے عوام كے لئے سستے بازار لگائے گی، چیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی   فوٹو: فائل

حکومت پنجاب تاجر برادری كے تعاون سے عوام كے لئے سستے بازار لگائے گی، چیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی فوٹو: فائل

لاہور: حكومت پنجاب نے ماہ رمضان المبارک كے دوران صارفین كو کم نرخوں پر اشیائے ضروریہ مہیا كرنے كے لئے رمضان پیكیج تیار كر لیا ہے جس كے تحت مختلف مقامات پر سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے۔

پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کے دوران  چیرمین بلال یاسین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت تاجر برادری كے تعاون سے عوام كے لئے سستے بازار لگائے گی جہاں سبزیاں، پھل اور دیگر اشیائےصرف بازار سے سستے داموں میں دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے  بتایا كہ سستے رمضان بازاروں میں آٹا، گھی، چینی كی سستے داموں دستیابی كے لئے  ملز ایسوسی ایشنز سے معاملات طے پاگئے ہیں جس میں انہوں نے یقین دلایا ہے كہ وہ سستے رمضان بازاروں میں آٹا، گھی اور چینی عام بازاروں كی نسبت سستے داموں اور وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔