پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

ویب ڈیسک  بدھ 13 دسمبر 2023
پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا (فوٹو: پی سی بی)

پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے بینو قادر ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹرافی کے ہمراہ پرتھ اسٹیڈیم میں تصاویر بنوائیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر (کل) سے پرتھ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، جہاں پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے الگ اسٹینڈ بھی بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پرتھ اسٹیڈیم؛ پاکستانی شائقین کیلیے مخصوص اسٹینڈ قائم، حلال کھانا بھی دستیاب ہوگا

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کردیا ہے۔

کینگروز کے اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔