ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت مقابلے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک  جمعرات 4 جنوری 2024
قومی ٹیم ایونٹ میں پہلا میچ کب کھیلے گی، ابتدائی شیڈول سامنے آگیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم ایونٹ میں پہلا میچ کب کھیلے گی، ابتدائی شیڈول سامنے آگیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کی تاریخ سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا ہے، جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز 4 تا 20 جون امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا، جس میں کُل 20 ٹیمیں شریک ہوں گی جنہیں 5،5 کی شکل میں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلہ امریکا کے کس شہر میں ہوگا؟ نام پر اتفاق ہوگیا

پاکستان کے علاوہ گروپ میں بھارت، آئرلینڈ ، کینیڈا اور میزبان امریکا ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا جبکہ 9 جون روایتی حریف بھارت کے خلاف نیویارک میں مدمقابل آئے گی۔ اس میچ کو برصغیر کے ٹائم زون سے متعلق کرائے جانے کا امکان ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین کرکٹ لطف اندوز ہوسکیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پہلے میچ سے 178سال پرانی یاد تازہ ہوگی

قومی ٹیم 11 جون کو کینیڈا جبکہ 16 جون کو آئرلینڈ سے فلوریڈا میں ٹکرائے گی۔

واضح رہے کہ شیڈول کو منظوری کیلئے بورڈز اور براڈ کاسٹرز کو بھیج دیا ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔