عامر خان کی بیٹی آئرا کی شادی کا کارڈ منظرِ عام پر

ویب ڈیسک  پير 8 جنوری 2024
عامر خان کی بیٹی ارا خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں : فوٹو : بھارتی میڈیا

عامر خان کی بیٹی ارا خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں : فوٹو : بھارتی میڈیا

راجھستان: بالی ووڈ سُپر اسٹار عامر خان کی بیٹی آئرا خان نے اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئرا خان اور اُن کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے نے 3 جنوری کو ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پردستخط کیے تھے جس کے بعد اب اس جوڑی کی شادی کی تقریبات 8 سے 10 جنوری تک راجھستان کے شہر اودے پور میں منعقد کی جائیں گی۔

عامر خان اپنے خاندان کے ہمراہ 5 جنوری کو ہی اودے پور پہنچ گئے تھے اور آج سے اُن کی بیٹی آئرا خان کی شاہی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگا، ایسے میں آئرا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں اپنی شادی کا کارڈ شیئر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: عامر خان کے داماد نے اپنی شادی پر شارٹس اور بنیان کیوں پہنی؟ وجہ سامنے آگئی

دعوت نامے کے مطابق، آج 8 جنوری کو صبح 11 بجکر 30 منٹ پر آئرا خان اور نوپور شیکھرے کا مہندی برنچ ہوگا جبکہ رات 10 بجے، جوڑے نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے لیے پاجامہ پارٹی کا اہتمام کیا ہے۔

9 جنوری کو آئرا خان اور نوپور شیکھرے کی سنگیت کی رسم ہوگی جبکہ 10 جنوری کو شام 4 بجے اس جوڑے کی شادی ہوگی۔

ira1

 

ira2

آئرا خان اور نوپور شیکھرے کی شاہی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے اودے پور کے تاج اراولی ہوٹل میں 176 کمرے بک کرائے گئے ہیں، اس شاہی شادی میں تقریباً 250 افراد کی شرکت متوقع ہے جن میں بالی ووڈ ستارے اور معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے لیے خصوصی رجسٹریشن کی جاتی ہے اس کے بعد جوڑے اپنی اپنی روایات کے مطابق شادیاں کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عامر خان کی بیٹی ارا کی شاہی شادی کیلئے 176 کمرے بُک

آئرا خان کے شوہر ان کے اور ان کے والد عامر خان کے بھی فٹنیس ٹرینر رہے ہیں۔ نوپور شیکھرے نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سلیبرٹی فٹنیس ٹرینر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور وہ اتنی دولت و ملکیت کے مالک نہیں جتنی آئرا خان ہیں۔ آئرا خان عامر خان کی اکلوتی بیٹی ہیں جو ان کی پہلی بیوی رینا دتا سے ہیں جو کہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔