بابراعظم نے بنگلہ دیش جاتے ہی دھاک جما دی، ٹیم کامیاب

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 24 جنوری 2024
بابر اعظم کی ففٹی نے رنگپور رائیڈرز کو سلہٹ اسٹرائیکرز کیخلاف 4وکٹ سے کامیابی دلائی۔ فوٹو: بی پی ایل

بابر اعظم کی ففٹی نے رنگپور رائیڈرز کو سلہٹ اسٹرائیکرز کیخلاف 4وکٹ سے کامیابی دلائی۔ فوٹو: بی پی ایل

  کراچی: پاکستانی کپتان بابراعظم نے بنگلہ دیش جاتے ہی دھاک جما دی۔

پریمیئر لیگ میں بابر اعظم کی ففٹی نے رنگپور رائیڈرز کو سلہٹ اسٹرائیکرز کیخلاف 4وکٹ سے کامیابی دلائی، اسٹرائیکرز نے 8 وکٹ پر 120 رنز بنائے، رائیڈرز کی 6 وکٹیں 39 رنز پر گرچکی تھیں لیکن پھر بابراور عمرزئی نے 89 کی ناقابل شکست شراکت بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر، رضوان کی جوڑی توڑ کر کیا فائدہ ہوا؟ رمیز راجا کی ٹیم مینجمنٹ پر تنقید

بابر نے 49 بالز پر 56 جبکہ عمرزئی نے 47 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔دوسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز نے فورچیون بریشال کو 4 وکٹ سے ہرا دیا۔

محمد رضوان نے 17 اور خوشدل شاہ نے 14 رنز بنائے، ناکام ٹیم کے شعیب ملک 7 رنز تک محدود رہے، عباس آفریدی نے واحد وکٹ کیلیے 40 رنز دیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔