ڈی آئی خان؛ پولیس موبائل  پر حملے میں  ایس ایچ او شہید، 3 دہشتگرد مارے گئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 فروری 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

ڈی آئی خان: پولیس موبائل پر حملے میں ایس ایچ او شہید جب کہ جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ڈی آئی خان؛ چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ سے 2 مزدور جاں بحق

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے مورگا اسپتال دراندازہ کے قریب پولیس موبائل پر حملہ کیا۔ اس دوران فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او دین محمد شیرانی موقع پر شہید ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی۔

دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں: ڈی آئی خان؛ انتخابی سکیورٹی پر مامور پولیس موبائل پر بم حملہ، 5 اہلکار شہید، 4 زخمی

واقعے کے کچھ دیر بعد دہشت گردوں اور پولیس پارٹی کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر جائے وقوع کے قریب ہر قسم کی ٹریفک کو بند کردیا گیا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ دہشت گردوں نے فرار کی کوشش میں دستی بم کا بھی استعمال کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔