خواتین کے حقوق کا بہانہ؛ آسٹریلیا کا افغانستان سے سیریز کھیلنے سے انکار

ویب ڈیسک  منگل 19 مارچ 2024
دونوں ٹیمیں آخری بار بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں مدمقابل آئیں تھی (فوٹو: کرک انفو)

دونوں ٹیمیں آخری بار بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں مدمقابل آئیں تھی (فوٹو: کرک انفو)

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک مرتبہ پھر خواتین کو حقوق نہ دینے کا بہانہ بناکر افغانستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی بورڈ نے موقف اپنایا ہے کہ طالبان کے دورِ حکومت میں خواتین اور لڑکیوں کو برابری کے حقوق فراہم نہیں کیے جارہے، جس کی وجہ سے وہ افغانستان کرکٹ ٹیم کیساتھ سیریز نہیں کھیلیں گے۔

آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں کے دمیان سیریز رواں برس اگست میں شیڈول تھی، سال 2021 میں کینگروز نے واحد ٹیسٹ میچ کیا تھا جو نومبر 2021 میں کھیلا جانا تھا جبکہ گزشتہ برس 3 میچوں کی ون ڈے سیریز سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

بورڈ کا کہنا ہے کہ دو طرفہ سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کے مابین میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ تھے۔

مزید پڑھیں: تیسرے ون ڈے میں کئی بنگلہ دیشی کرکٹرز انجرڈ ہوگئے

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے یہ فیصلہ 2021 میں افغانستان میں طالبان کی جانب سے کھیلوں میں خواتین کی شرکت پر پابندیوں کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کے بعد آیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا واحد مکمل رکن ملک ہے جس کی سینئیر سطح پر خواتین کی ٹیم نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔