شاہ رخ خان کی IPL میں سگریٹ نوشی کرتے تصاویر وائرل

شاہ رخ خان اس سے پہلے بھی آئی پی ایل میں تنازعات کی زد میں آچکے ہیں


ویب ڈیسک March 24, 2024
شاہ رخ خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 23 مارچ ہفتے کے روز کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں سن رائزرز حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان آئی پی ایل 2024 کا میچ کھیلا گیا۔

اس میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بھی شرکت کی جنہوں نے اپنے لیے بڑی مشکل پیدا کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی چند تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ میچ کے دوران ایڈن گارڈنز کے احاطے میں سگریٹ نوشی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی عرفی جاوید کیساتھ لی گئی سیلفی 'جعلی' نکلی

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے اسٹیڈیم میں VIP باکس کے اندر سگریٹ نوشی کی۔

شاہ رخ خان کی یہ تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے اُنہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکار قومی ٹی وی پر کھلے عام سگریٹ نوشی کررہے ہیں، وہ ایسا کرکے نوجوان نسل کو کونسا پیغام دے رہے ہیں؟




بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اس سے پہلے بھی آئی پی ایل میں تنازعات کی زد میں آچکے ہیں، اداکار نے سال 2012 کے آئی پی ایل میں ایک سیکیورٹی افسر کے ساتھ بدسلوکی کی تھی جس کے بعد ان پر 5 سال تک وانکھیڑے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 23 مارچ کو ہونے والے میچ میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو شکست دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں