- مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
- چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر
- یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
- یکم مئی کے تقاضے اور مزدوروں کی صورت حال
- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
رات گئے کرکٹرز کے میسج آنے پر نوال سعید نے لب کشائی کردی
پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوال سعید نے ایک بار پھر کرکٹرز کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات پر لب کشائی کردی۔
اداکارہ نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک تھیں کہ میزبان نے انہیں تنگ کرتے ہوئے رات گئے کرکٹرز کے میسج سے متعلق سوال کیا، جس پر نوال سعید نے کہا کہ میں اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتی بعدازاں انہوں نے میزبانوں کے اصرار پر مبجور ہوگئیں۔
اس پر شو میں شریک اداکاروں نے نوال سعید کو کرکٹر کا نام بتانے پر اصرار کیا، جبران اور نادیہ خان نے سنگل کرکٹر کا نام لیتے ہوئے نسیم شاہ کا نام لیا جس پر نوال کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ میسیجز صرف سنگل کرکٹرز ہی کریں۔
مزید پڑھیں: فوٹو شوٹ کیلئے کئی بار دلہن بنی، حقیقی دلہن بننے کا خواب ختم ہوگیا ہے، فضا علی
جس پر اداکارہ کو مزید چھیڑتے ہوئے جبران اور نادیہ خان نے افتخار احمد اور شعیب ملک کا نام لیا جس پر نوال مسکرادیں۔
نوال سعید نے کہا کہ میسج تو کوئی بھی کرسکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ کرکٹرز کو سوشل میڈیا پر ایسے میسیجز نہیں کرنے چاہیے کیوں کہ لوگ انہیں آئیڈیلائز کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: تاریخی ڈرامہ سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘ اردو زبان میں نشر ہونے کو تیار
اداکارہ نے کہا تھا کہ ‘ساتھی اداکاروں کے نہیں بلکہ کرکٹرز کے بہت میسجز آتے ہیں جنہیں پڑھ کر میں حیران ہوتی ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آپ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، آپ کا ویری فائیڈ بلیو ٹک ہے، آپ کیسے کسی لڑکی کو میسج کرکے اس کی تعریف کرسکتے ہیں؟’یہ کافی عجیب بات ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے’۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔