امیتابھ بچن کا ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 16 میں اہم تبدیلیوں کا انکشاف

’دگنا استرا‘ میں امیدوار کے پاس درست جواب کے چناؤ کیلئے مختلف آپشن کی سہولت نہیں ہوگی، اداکار


ویب ڈیسک August 05, 2024
فوٹو : فائل

انڈیا کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ 'کون بنے گا کروڑ پتی' کے سیزن 16 میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اپنے بلاگ میں اداکار نے بتایا کہ نیا شو کنٹسٹنٹ کو ایک پلیٹ فارم پیش کرے گا جس میں وہ نہ صرف خطیر نقد رقم کا انعام لے سکے گا بلکہ اپنی ذاتی اسٹوریز بھی شیئر کرسکے گا۔

امیتابھ بچن کے مطابق شو میں 'دگنا استرا' کے نام سے ایک سپر سوال امیدوار کو پیش کیا جائے گا جس کا درست جواب دینے پر رقم دگنی ہوجائے گی۔

لیجنڈری اداکار نے بتایا کہ 'دگنا استرا' میں امیدوار کے پاس درست جواب کے چناؤ کیلئے مختلف آپشن کی سہولت نہیں ہوگی۔

'کون بنے گا کروڑ پتی' کا 16 واں سیزن رواں ماہ اگست کی 12 تاریخ سے شروع ہوگا، یہ شو ہر پیر سے جمعے تک ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: امیتابھ بچن نے روتے ہوئے "کون بنے گا کروڑپتی" کو الوداع کہہ دیا

واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے 'کون بنے گا کروڑ پتی' کے 15 ویں سیزن کی آخری قسط میں انتہائی جذباتی پیغام دیا تھا جس کے بعد مداح مایوس ہوگئے تھے اور سمجھ رہے تھے کہ اداکار اگلے سیزن کی میزبانی نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں