’کالکی2898‘ میں پرابھاس کا کردار ’جوکر‘ کی طرح تھا ارشد وارثی
پرابھاس، دیپیکا پڈوکون، امیتابھ بچن اور کمل ہاسن کی فلم نے باکس آفس میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے
بالی وڈ اداکار ارشد وارثی نے فلم 'کالکی2898' میں پرابھاس کے کردار کو 'جوکر' قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارشد وارثی نے سمدیش بھاٹیہ کے ساتھ پوڈ کاسٹ شو میں فلم میں پربھاس کی تصویر کشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
جہاں ارشد وارثی نے فلم میں امیتابھ بچن کی شاندار اداکاری کی تعریف کی، وہیں انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ پربھاس فلم میں ایک 'جوکر' کی طرح لگ رہے ہیں۔
فلم میں امیتابھ بچن کی اداکاری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن کا کردار ناقابل فراموش تھا۔
پربھاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ارشد وارثی نے کہا وہ فلم میں پرابھاس کی تصویر کشی کو دیکھ کر بہت اداس ہوئے اور وہ انہیں ایک بہتر کردار میں دیکھنا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : 'کالکی2898' کا نیا ریکارڈ، پرابھاس نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا
یاد رہے کہ پرابھاس، دیپیکا پڈوکون، امیتابھ بچن اور کمل ہاسن کی فلم نے باکس آفس میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔