کنگنا رناوت کی متنازع فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز ملتوی

درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ فلم کو دیے گئے سنسر سرٹیفکیٹ کو منسوخ کیا جائے


ویب ڈیسک September 01, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ اور بی جے پی سیاستدان کنگنا رناوت کی فلم 'ایمرجنسی' کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم اب 6 ستمبر کو ریلیز نہیں ہوگی اور فلم کے گرد مختلف تنازعات کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

31 اگست کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں ایک کیس کی سماعت ہوئی جسے موہالی کے رہائشیوں گُرِندر سنگھ اور جگموہن سنگھ نے دائر کیا تھا۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ فلم کو دیے گئے سنسر سرٹیفکیٹ کو منسوخ کیا جائے اور اسے ممتاز سکھ شخصیات کے ذریعے ریویو کروایا جائے۔

سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (CBFC) نے فلم میں کچھ تبدیلیاں کرنے کے لیے کہا ہے اور سرٹیفیکیشن ابھی زیر غور ہے۔

سنسر بورڈ نے کہا ہے کہ سرٹیفیکیشن قواعد و ضوابط کے مطابق دیا جائے گا اور اگر کسی کو شکایت ہو تو اسے بورڈ کو بھیجا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں