ایک اور ریکارڈ ویرات کوہلی کے نام سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا

بھارتی اسٹار کرکٹر نے یہ سنگ میل بنگلادیش کیخلاف جاری کانپور ٹیسٹ کے دوران حاصل کیا


ویب ڈیسک September 30, 2024
فوٹو: گیٹی امیجز

بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرکے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا۔

پیر کو کانپور میں بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 27000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے صرف 594 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

مزید پڑھیں: رویندرا جدیجا کا ٹیسٹ میں 300 وکٹیں لیکر نیا ریکارڈ

اس سے قبل تیز ترین 27 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے لیجنڈ بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 623 اننگز میں یہ سنگ میل حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت نے ٹیسٹ میں تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ویرات کوہلی 600 سے کم اننگز میں 27000 بین الاقوامی رنز مکمل کرنے والے واحد کرکٹر ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ 650 اننگز اور سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے 648 اننگز میں 27 ہزار بین الاقوامی رنز بنائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں