وزیرداخلہ محسن نقوی کی لکی مروت میں دہشتگردوں کی مسجد میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

مسجد پر حملے کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے


ویب ڈیسک October 26, 2024

اسلام آباد:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی مسجد میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسجد پر حملہ کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے شہید ہونے والے کیڈٹ عارف اللہ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ کیڈٹ عارف اللہ نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور نمازیوں کی جانیں بچائیں۔

وزیرداخلہ  کا کہنا تھا کہ بہادر کیڈٹ عارف اللہ کو قوم سلام پیش کرتی ہے اور ہم سب شہید کیڈٹ عارف اللہ کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے