کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر الیون جی مسلم کھتری اسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 45 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب نے بتایا ہے کہ وہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے۔تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ دریں اثنا سہراب گوٹھ کے علاقے چھوٹا گبول گوٹھ میں فائرنگ سے 46 سالہ شرف الدین نامی شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جبکہ فائرنگ کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے ۔