نجم سیٹھی نے بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو الوداع کہہ دیا

بورڈ میں چیئرمین کی حیثیت سے میرا دور ختم ہو گیا اب گورننگ بورڈ میں رہ کر نئے عہدیداروں کومفید مشورے دوں گا، نجم سیٹھی


Sports Reporter July 26, 2014
نجم سیٹھی نے چند روز قبل سپریم کورٹ میں پی سی بی چیئرمین کے لئے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

NEW YORK: نجم سیٹھی نے بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو الوداع کہہ دیا، جمعہ قذافی اسٹیڈیم میں بطورسربراہ ان کا آخری روز تھا،اب وہ بطورگورننگ بورڈ اہم رکن سرگرم ہونگے۔

گذشتہ روز انھوں نے تمام اسٹاف سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بورڈ میں چیئرمین کی حیثیت سے ان کا دور ختم ہو گیا تاہم اب وہ گورننگ بورڈ میں رہ کر نئے عہدیداروں کو مفید مشورے دیں گے۔

واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے اپنے ایک سالہ دور میں کئی نشیب وفراز دیکھے، انھوں نے چند روز قبل سپریم کورٹ میں پی سی بی چیئرمین کے لئے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔