آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ٹیم کی جرسی کی رونمائی کردی گئی۔
قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی کی، جس میں پوری ٹیم گرین شرٹس پہننے میدان میں اُتری۔
مزید پڑھیئے: چیمپئنز ٹرافی میں اس وقت کا انتظار کریں گے جب قومی ٹیم ہندوستان کو شکست فاش دے گی، وزیراعظم
اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان ٹیم جرسی کی رونمائی ہوئی، جس میں کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں تماشائی حاضر ہوئے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔
مزید پڑھیئے: چیمپئنز ٹرافی کیلیے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے، صائم کی کمی محسوس ہوگی، محمد رضوان
بورڈ کی جانب سے شائقین کو محظوط کرنے کیلئے لائٹنگ اور گانوں کی گونچ میں فنکاروں نے بھی پرفارم کیا۔