رمضان میں چینی کتنے روپے کلو فروخت ہوگی، شوگر ملز ایسوسی ایشن نے بڑا دعویٰ کردیا

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا حکومت سے طریقہ کار وضع کرنے کا مطالبہ


ویب ڈیسک February 19, 2025
فوٹو: فائل

لاہور:

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک کے مہینے میں چینی 130 روپے فی کلو فروخت کرنے کا دعویٰ کردیا۔

پنجاب کی شوگر ملز ایسوسی ایشن نے رمضان میں سیل پوائنٹس کے ذریعے  چینی130 روپے فی کلو فروخت کروانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حکومتی ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ سٹے باز مالی فائدے کیلیے چینی کی قیمتوں پر افواہوں سے مارکیٹ پر اثر انداز ہورہے ہیں۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے چینی کے گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کیلئےعلیحدہ طریقہ کار وضع کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں