اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا 24 واں اجلاس طلب کر لیا۔
میڈیا کوآرڈینیٹر برائے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اپریل 2025 بروز منگل دوپہر 2 بجے ہو گا جس کی صدارت اسپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔