صوابی میں عدالتی پیشی پر آئے بزرگ اور 22 سالہ نوجوان دیرینہ دشمنی پر قتل

مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج، پولیس نے تفتیش شروع کردی


ویب ڈیسک April 10, 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں پیشی پر آنے والے دو افراد کو عدالت کے باہر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی میں  یارحسن لاہور روڈ پر عدالت میں پیشی پر تاریخ پیشی پر آئے موٹر سائیکل سواروں پر دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

مقتولین کی شناخت 78 سالہ جمالدار اور 22 سالہ عبدالاحد کے ناموں سے ہوئی۔

مقتول کے بیٹے اور بھائی محمد ہارون کی مدعیت میں  تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ بدھ کے روز اپنے 78 سالہ والد جمالدار، سلطنت خان اور اس کے 22 سالہ بیٹے عبدالاحد کے ہمراہ تاریخ پیشی  پر عدالت گئے۔

عدالتی پیشی کے بعد واپس موٹر سائیکلوں پر روانہ ہوئے تو لاہور آدینہ روڈ پر ٹرسٹ اسپتال کی مسجد کے قریب پہلے سے تاک میں بیٹھے انور زیب، اورنگ زیب پسران ممتاز علی نے فائرنگ شروع کردی۔

جس کے نتیجے میں  جمالدار اور عبدالاحد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ ملزمان کے ساتھ سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی ہے، پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں