چاغی میں مشکوک گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

لیویز حکام نے گاڑی کو تحویل میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں


ویب ڈیسک May 04, 2025
فوٹو فائل

بلوچستان کے علاقے چاغی میں لیوز فورس نے مشکوک گاڑی پکڑ لی جس میں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چاغی میں لیویز فورس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی کو چیک کیا تو اُس میں سے جدید اسلحہ، گولیاں اور دیگر ایمونیشن برآمد ہوا۔

لیویز حکام کے مطابق گاڑی سے ایل ایم جی، 600 گولیاں اور 8 بیرل برآمد ہوئے۔

لیویز نے اسلحہ برآمد ہونے کے بعد گاڑی کو تحویل میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گاڑی دہشت گردوں کی تھی اور اسلحے کو تخریبی کارروائی کیلیے استعمال ہونا تھا۔

 

مقبول خبریں