پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا میچ ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ری شیڈول ہونے والے اس میچ کےحوالے پی سی بی مناسب وقت پر نظر ثانی شدہ تاریخ کا اعلان کرے گا۔
ادھر شائقین کرکٹ گیلری اور انکلوژرز کے ٹکٹ ہولڈرز ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے آج رات کے میچ کیلئے رقم واپس حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی نے راولپنڈی میں آج ہونے والا میچ منسوخ کروادیا
اسی طرح آج رات کے مقابلے کیلئے آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی واپسی بکنگ کے وقت استعمال کیے گئے اکاؤنٹس میں خود بخود ہو جائے گی۔