صنم جاوید کی سٹرک بلاک کرنے کے مقدمہ میں ضمانت منظور

ملزمہ کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج ہے،


ویب ڈیسک May 10, 2025
ہم کسی کے گھروں میں نہیں گھستے ہم فسادی نہیں، پی ٹی آئی رہنما فوٹو: فائل

لاہور:

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی آٹھ فروری کو سٹرک بلاک کرنے اور احتجاج کے مقدمہ میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ 

اے ٹی سی کے جج عرفان حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

ملزمہ کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزمہ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں