کراچی، تین سالہ بچے کو ٹرک نے روند کر مار ڈالا

گاڑی ریورس کرنے کے دوران بچہ ٹرک کے نیچے آیا، حادثے کے بعد ڈرائیور فرار


منور خان May 10, 2025
فوٹو فائل

شہر قائد کے علاقے بلدیہ توحید محلہ میں کمسن بچہ ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق توحید محلے میں گھر کے پاس کھیلنے والا بچہ بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے ٹرک تلے آکر جاں بحق ہوا۔

حادثے کے بعد متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کی شناخت  3 سالہ احمد ولد رئیس کے نام سے ہوئی۔

ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن چوہدری جاوید اختر نے بتایا حادثے کے الیکٹرک کے منی ٹرک کو ریورس کرتے ہوئے پیش آیا ہے جس میں متوفی اور ٹرک ڈرائیور دونوں ایک محلے ہیں تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے غائب ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں