کراچی میں پانی کا بدترین بحران، واٹر بورڈ کے چیف انجینئر کو عہدے سے ہٹادیا گیا

کراچی میں 13 روز سے پانی کا بدترین بحران ہے، واٹر کارپوریشن نے چیف انجینئر بلک ظفر پیلیچو کو عہدے سے فارغ کیا


 ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور چیف سیکورٹی آفیسر،پولیس اورسیکیورٹی اداروں کی مدد سے قابضین سے زمین واگزار کرائیں گے فوٹو:فائل

کراچی میں پانی کے بدترین بحران پر بلآخر واٹر کارپوریشن نے ایکشن لیتے ہوئے چیف انجینئر بلک کو عہدے سے ہٹا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پانی کے بدترین بحران پر کراچی واٹرکارپوریشن نے ایکشن لیا اور چیف انجینئر بلک ظفر پیلیچو کو عہدے سے فارغ کردیا۔

ظفیر پیلیچو کی جگہ سید محمد اعجاز کو اضافی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ انچارچ ہائیڈرنٹ سیل سید سردار شاہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 13 روز سے بدترین پانی کا بحران جاری ہے اور اس معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ نے 9 مئی کو نوٹس لیا تھا۔

وزیراعلیٰ کے نوٹس کے باوجود شہر میں پانی کی فراہمی بہتر نا ہوسکی تو واٹر بورڈ نے اپنے انجینئر کو فارغ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے ان تبادلوں سے سے شہر میں پانی کی فراہمی میں بہتری آجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں