کراچی، پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے، پولیس


منور خان May 14, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں پاک کالونی کے علاقے جہان آباد میں پولیس اور مشتبہ ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے موقع سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی تھی کہ اس دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

مزید پڑھیں: کراچی، شاہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی پر ایک ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، جسے مزید تفتیش کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں