کراچی، شہر میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 4 گرفتار

زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا


یحییٰ خان May 15, 2025

کراچی:

شہر قائد میں دو مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، جبکہ چار کو گرفتار کر لیا گیا۔

پہلا واقعہ شمالی کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن، شارع نور جہاں تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت مظفر علی مگسی جبکہ زخمی ملزم کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

دوسرا مقابلہ سرجانی ٹاؤن کے بھینس کالونی روڈ پر پیش آیا، جہاں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا

زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت محمد عظیم اور جاوید کے نام سے ہوئی، جبکہ تیسرے ملزم نے اپنا نام بلال احمد بتایا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، آٹھ چھینے گئے موبائل فون اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے کریمنل ریکارڈ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں