معرکہ حق: حکومت کا کل قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارلحکومت میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا جائے گا


ویب ڈیسک May 15, 2025

وفاقی حکومت نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور  معرکہ حق میں تاریخی فتح پر کل 16 مئی بروز جمعہ قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا، وفاقی درالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارلحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں منعقد کی جائیں گی۔

ملک بھر میں یادگار شہدا  پر  پھول رکھے جائیں گے اور دعائیہ تقریب منعقد ہو گی، آپریشن  بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں کی جائیں گی۔

یوم تشکر کی نمایاں تقریب کل رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

تقریب میں تمام مکاتب فِکرسے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہوں گے جب کہ  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہ بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں