لاہورکے علاقے باٹا پور میں خاتون کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ سال مقدس نامی خاتون اور اسکے ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
گرفتار ملزمان میں شاہد وحید عباس عرف بودا سمیت تین شامل ہیں جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے خاتون اور اُس کے ڈرائیور کو پرانی دشمنی پر قتل کیا تھا۔
ملزمان نے بتایا کہ وہ قتل کے بعد کچھ روز کیلیے روپوش ہوگئے تھے۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔