اسلام آباد میں گداکروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 23 بھکاری گرفتار

گداگروں میں 8 خواتین،  5 بچے اور 10 مرد گداگر شامل ہیں


ویب ڈیسک May 22, 2025
فوٹو ایکسپریس

اسلام آباد میں انتظامیہ نے رات گئے انسداد گداگری کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے 23 بھیک مانگنے والے فقیروں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انتظامیہ نے بدھ کی شب انسداد گداگری مہم کے تحت وفاقی دارالحکومت کے بلیو ایریا میں کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران مجموعی طور پر 23 گداگروں کو حوالات منتقل کر دیا گیا۔

گرفتار کیے گئے گداگروں میں 8 خواتین،  5 بچے اور 10 مرد گداگر شامل ہیں۔ ڈی اسلام آباد کی انسداد گداگری مہم کے تحت کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے تعاون کی اپیل کردی۔

ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے شہریوں سے کہا کہ اسلام آباد میں جہاں بھی گداگر دیکھیں فی الفور ڈی سی ہیلپ لائن پر اطلاع دیں، پیشہ ور گداگروں کے خاتمے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

مقبول خبریں