قومی ٹیم کے سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ایلیمنٹر میچ کے دوران لاہور قلندرز کی فیلڈنگ پر انہیں تنقید نشانہ بناڈالا۔
گزشتہ روز کراچی کنگز کیخلاف کھیلے گئے پہلے ایلیمنٹر میچ میں لاہور قلندرز نے فتح حاصل کی اور اپنے فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھا۔
قلندرز کو آج ایلیمنٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا چیلنج درپیش ہوگا، جیتنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف فائنل میں مدمقابل آئے گی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل پلے آف میچز؛ ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم
کنگز کیخلاف کھیلے گئے ایلیمنٹر 1 کے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے انتہاہی ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا، کئی مواقعوں کو کیچز ڈراپ ہوئے جبکہ حریف ٹیم کو متعدد باؤنڈیز بھی ملیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10 میں کیچز ڈراپ کرنے کا مقابلہ، کونسی ٹیم سب سے آگے؟
ناقص فیلڈنگ پر وسیم اکرم نے لائیو کمنٹری کے دوران لاہور قلندرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ یہ قابل قبول نہیں، یہ تو کلب کرکٹ کا معیار بھی نہیں ہے، فیلڈرز انتہائی سست نظر آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم، رضوان کی واپسی پر ہیڈکوچ کا بیان سامنے آگیا
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے خراب فیلڈنگ کے باوجود عبداللّٰہ شفیق کی شاندار نصف سنچری کی بدولت کراچی کنگز کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔