سبزہ زار ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ڈکیتی کی وادات کرنے والے دو ڈاکو گرفتار کرلیے۔ملزمان نے گزشتہ شب گھر میں اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر واردات کی تھی۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق مقامی پولیس اور ڈولفن 15 کی کال پر موقع پر پہنچی تھی۔ ایک ڈاکو موقع پر گرفتار جبکہ دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈولفن نے ڈاکو کے دوسرے ساتھی کو آج ہیومن انٹیلی جنس کے تحت سبزہ زار سے گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے جبکہ اس کا ساتھی 60 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
ملزم دانیال کو کارروائی کےلئے تھانہ سبزہ زار کے حوالے کردیا گیا۔
ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کی طرف سے ڈولفن ٹیم کو شاباش و تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔