لاہور؛ 17سال بعد جعلی سونے کی فروخت کا انکشاف ہونے پر مقدمہ درج

شہری نے 2008 میں دکان سے 82 ہزار سے زائد مالیت کا سونا خریدا تھا، ایف آئی آر


سید مشرف شاہ June 15, 2025

لاہور:

پرانی انارکلی پولیس نے 17 سال بعد جعلی سونے کی فروخت کا انکشاف ہونے پر تین ملزمان کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

شہری محسن عمران کے بیان پر ملزمان عرفان، وقاص اور عمران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شہری نے 2008 میں دکان سے 82 ہزار سے زائد مالیت کا سونا خریدا، جس کے پاس دکان سے خریداری کی سلپ بھی موجود ہے۔

شہری 17 سال بعد سونا اسی دکان پر فروخت کرنے پہنچا تو دکاندار نے سونے کے سیٹ کو جعلی قرار دیا جس ہر مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔

مقبول خبریں