وادی نیلم:
ڈی جی ایس سی او نے وادی نیلم میں شاردہ کے مقام پر جدید فری لانسنگ ہب کا افتتاح کر دیا۔
شاردہ فری لانسنگ ہب کا مقصد نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ سے جوڑنا اور جدید مہارتیں فراہم کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں نوجوانوں، اساتذہ، معززین اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ڈی جی ایس سی او کا کہنا تھا کہ ’’شاردہ فری لانسنگ ہب میں نوجوانوں کو پہلے بنیادی، پھر اعلیٰ سطح کی فری لانسنگ اور جدید تکنیکی مہارتوں کی مرحلہ وار تربیت دی جائے گی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ شاردہ فری لانسنگ ہب سے پورے ملک میں ایک مضبوط اور مستحکم ڈیجیٹل مارکیٹ کا قیام ممکن ہوگا۔ ایس سی او کا ویژن ہے کہ ملک کے ہر کونے، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں بسنے والے نوجوانوں کو ترقی کے برابر مواقع فراہم کیے جائیں۔
ڈی جی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 65 فری لانسنگ ہبز اور 15 سافٹ ویئر پارکس قائم جہاں سے ہزاروں نوجوان مستفید ہو چکے ہیں۔
مقامی افراد نے شاردہ فری لانسنگ ہب کو تاریخی قدم قرار دے کر ایس سی او کا شکریہ ادا کیا۔