گورنر سندھ کی جانب لیاری کے متاثرین میں راشن بیگز اور کھانے کی فراہمی

گورنر ہاؤس میں لیاری کے متاثرین کیلیے سیل بھی قائم کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک July 09, 2025
فوٹو گورنر سندھ فیس بک

گورنرسندھ کی ہدایت پر لیاری میں منہدم ہونے والی عمارت کے اطراف خالی کرائی گئیں عمارتوں کے مکینوں کو راشن بیگز اور کھانا فراہم کردیا گیا۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر لیاری میں گرنے والی عمارت کے متاثرین کو  بھی راشن بیگز اور کھانا بھیجا گیا۔

واضح رہے کہ گورنرسندھ نے گزشتہ روز لیاری کے دورہ میں متاثرین سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں راشن بیگز اور کھانا بھیجیں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں لیاری میں گرنے والی عمارت کے متاثرین کے ساتھ ہوں۔ اس کے علاوہ گورنر ہاؤس میں لیاری کے متاثرین کی مدد کیلیے ” لیاری متاثرین سیل“ قائم کردیا گیا ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق اس سیل کے ذریعے لیاری میں گرنے والی عمارت اور دیگر خالی ہونے والی عمارتوں کے متاثرہ خاندانوں سے تعاون اور ان کے مسائل حل کیے جائیں گے جبکہ متاثرہ خاندانوں کی مدد اور شکایات متعلقہ اداروں تک پہنچائی جائیں گی۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ متاثرین کے لیے ہیلپ لائن 1366 اور 99204748-021 بھی قائم کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کے متاثرین کی داد رسی ہماری اولین ترجیح ہے۔

مقبول خبریں