کراچی میں سرکاری دفتر سے جنگ عظیم دوم کی یادگار سمیت قیمتی شیلڈز اور اشیا چوری

نامعلوم چور محرم الحرام کی چھٹیوں کے درمیان اہم اشیا چرا کر لے گئے مقدمہ درج


نعیم خانزادہ July 13, 2025
ڈی جی پارکس کا دفتر (فوٹو فائل)

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل  پارکس کے آفس میں چوری کی واردات ہوئی جس میں نامعلوم چور دوسری جنگ عظیم کی شیلڈ سمیت قیمتی  اشیا لے اڑے۔

تفصیلات  کے مطابق کے ایم سی فریئر ہال میں واقع ڈی جی پارک کے مرکزی دفتر میں  محروم الحرام کی چھٹیوں کے دوران چوری کی واردات پوئی ہے۔

چور کھڑکی توڑ کر دفتر میں داخل ہوئے اور جنگ عظیم کی شیلڈ، نلکوں سمیت ڈی وی ڈی پلیئر لے گئے۔

ڈی جی پارکس کے مطابق محرم الحرام کے پیش نظر دفتر 4 جولائی بند کیا گیا اور پھر 7 جولائی کو کھولا گیا ، واپسی پر دفتر کی پچھلی کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی۔

چوری کے واقعے کا مقدمہ ڈی جی پارکس کے افسر زوہیب گل کی مدعیت میں نے آرٹلری میدان تھانے میں درج کرایا دیا ہے تاہم چوری کی واردات کے بعد کے ایم سی دفتر کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان اٹھ گئے ہیں۔

دوسری جانب مئیرکراچی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مقبول خبریں