راولپنڈی میں وائلڈ لائف حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سرکس کے لیے لائے گئے شیر کو تحویل میں لے لیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کے مطابق ٹیم کو اطلاع ملی کہ چک بیلی موڑ کے قریب جی ٹی روڈ ہو ایک گاڑی میں شیر لوڈ دیکھا گیا۔
اس پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ارفعہ بتول اور سینئر وائلڈ لائف انسپکٹر مبشر جاوید نے ٹیم کے ساتھ کاروائی کی اور گاڑی کو خراب ہونے پر ایک مکینک کے پاس روکی گئی تھی۔
وہاں موجود افراد سے شیر سے متعلق پوچھ گچھ کی تو سید فخر عباس وغیرہ نے بتایاکہ شیر طویل عرصے سے انکے پاس ہے اور میلوں میں سرکس کے لیے رکھا ہے۔
حکام کے مطابق مذکورہ افراد شیر کی رجسٹریشن وغیرہ کا ثبوت فراہم نہیں کرسکے جس پر شیر کو حفاظتی تحویل میں لے کیاگیا اور دونوں افراد کو ساٹھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
حکام کا کہناتھاکہ شیر واپس نہیں کیا جائے گا جبکہ اُسے حفاظتی تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔