لاہور: دریائے راوی میں سیلابی صورتحال، ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

ریسکیو 1122 دریائے راوی کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں سیلابی علاقے سے لوگوں کو نکال کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر رہا ہے


ویب ڈیسک August 29, 2025
(تصویر: اے پی پی)

لاہور میں دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو1122 کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

ترجمان ریسکیوکے مطابق 1122 دریائے راوی کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں سیلابی علاقے سے لوگوں کو نکال کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر رہا ہے۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ فرخا آباد میں سیلابی پانی آنے سے 72 افراد کو evacuate کر کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ مانگا منڈی کے علاقے سے ابتک ریسکیو بوٹ سے 40 افراد کو ریسکیو کر لیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے تھیم پارک کے علاقے سے ریسکیو بوٹ سے سات افراد کو ریسکیو کیا جبکہ نانوں ڈوگر کے علاقے سے تین سے چار افراد کے انخلا کی کال موصول ہوئی۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 پر کال کریں اور اپنی لوکیشن شیئر کریں۔

مقبول خبریں