یو ایس اوپن: جوکووچ کو پہلی مرتبہ ہارڈ کورٹ پر الکاراز کے ہاتھوں شکست

اس فتح کے ساتھ الکاراز نے مسلسل تیسرے گرینڈ سلیم فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔


اسپورٹس ڈیسک September 06, 2025

یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں کارلوس الکاراز نے نوواک جوکووچ کو شکست دے دی۔

یہ پہلا موقع ہے جب کارلوس الکاراز نے ریکارڈ 24 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے والے نوواک جوکووچ کو ہارڈ کورٹ پر شکست دی ہے۔

کارلوس الکاراز اور نوواک جوکووچ گرینڈ سلیم ایونٹس میں اب تک پانچ مرتبہ مدمقابل آچکے ہیں جن میں سے تین میں الکاراز کو فتح حاصل ہوئی ہے۔

اس فتح کے ساتھ الکاراز نے مسلسل تیسرے گرینڈ سلیم فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

فرنچ اوپن میں انہوں نے جینک سینر کوشکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا جبکہ ومبلڈن میں انہیں جینک سینر کے ہاتھوں ہی شکست ہوئی تھی۔

 

مقبول خبریں