لاہور: اغوا ہونے والا 3 سالہ بچہ چوہنگ سے بازیاب

بچے کو گزشتہ روز حاجی کیمپ سے اغوا کیا گیا تھا جہاں وہ فیملی کے ساتھ شاپنگ پر آیا تھا


سید مشرف شاہ September 09, 2025

لاہور:

قلہ گجر سنگھ پولیس نے اغوا ہونے والے 3 سالہ بچے ناسق حسین کو چوہنگ سے بازیاب کرالیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز حاجی کیمپ پر شاپنگ کیلئے آئی فیملی کے ساتھ موجود بچے کو ملزم نے اغواء کرلیا تھا جس پر بچے کے والد نے مقدمہ درج کرایا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن خالد سعید کو بچے کی بازیابی کا ٹاسک دیا تھا۔

 انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم کو سی سی ٹی وی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کرلیا، بچہ والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس پی خالد سعید کا کہنا ہے کہ ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے جس کو مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے۔

مقبول خبریں