کیا نیپال کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ مظاہرین کے ہاتھوں جل کر ہلاک ہوئیں؛ حقیقت کیا ہے؟

نیپال میں کرپشن اور سوشل میڈیا پابندی کیخلاف احتجاج کے دوران سابق وزیراعظم کا گھر جلادیا گیا تھا مستعفی


ویب ڈیسک September 11, 2025
نیپال کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ راوی کے مظاہرین کے ہاتھوں جل کر ہلاک ہونے کی خبریں جھوٹی نکلیں

نیپال کے سابق وزیراعظم جھلا ناتھ کنال کی اہلیہ کے بارے میں پھیلائی جانے والی یہ خبر کہ وہ جل کر ہلاک ہوگئی ہیں جھوٹی اور بے بنیاد ثابت ہوئی ہے۔

حال ہی میں بعض بھارتی اور غیر ملکی میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ جھلا ناتھ کنال کی اہلیہ روی لکشمی چترکار احتجاجی مظاہروں کے دوران گھر میں آگ لگنے سے جان کی بازی ہار گئی ہیں۔

تاہم نیپال کے فیکٹ چیکنگ ادارے Nepal Fact Check نے اپنی تحقیق میں واضح کیا کہ روی لکشمی زندہ ہیں مگر شدید زخمی حالت میں زیرِ علاج ہیں۔

نیپال فیکٹ چیک نے ڈائریکٹر نیپال کلفٹ اینڈ برن سینٹر ڈاکٹر کرن نکلارمی سے بات کی اور حقیقت جاننے کی کوشش کی۔

ڈاکٹر کرن نے تصدیق کی کہ سابق نیپالی وزیراعظم کی اہلیہ گھر میں جل کر بری طرح زخمی ہیں اور انھیں شدید زخم آئے ہیں لیکن وہ بقید حیات ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ سابق نیپالی وزیراعظم کی اہلیہ کا علاج جاری ہے اگرچہ ان کی حالت نازک ہے لیکن ان کے انتقال کی خبریں سراسر غلط ہیں۔

نیپال فیکٹ چیک نے دعویٰ کا کہ ابتدائی طور پرراوی لکشمی کو شدید زخمی حالت میں نیپالی آرمی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تاہم ان کی حالت نازک ہونے کے باعث بہتر علاج کے لیے انھیں کِرٹیپور برن اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ ابھی زیر علاج ہیں۔

 

مقبول خبریں