فرانسیسی ’’اسپائڈرمین‘‘ دنیا کے بلند ترین اسٹیل ٹاور پر چڑھ گیا

فرانسیسی ’’اسپائڈرمین‘‘ نے دنیا کے بلند ترین اسٹیل ٹاور پر چڑھ کر انسانی ہمت اور عزم کی نئی داستان رقم کر دی۔


ویب ڈیسک September 24, 2012
فرانسیسی ’’اسپائڈرمین‘‘ نے دنیا کے بلند ترین اسٹیل ٹاور پر چرھتے ہوئے، فوٹو: ایکسپریس

فرانسیسی ''اسپائڈرمین'' چین میں واقع دنیا کے بلند ترین ''فورٹالیزا'' نامی اسٹیل ٹاور پر چڑھ گیا۔


فرانسیسی ''اسپائڈرمین'' نے دنیا کے بلند ترین اسٹیل ٹاور پر چڑھ کر انسانی ہمت اور عزم کی نئی داستان رقم کر دی، 50 سال کے الین رابرٹ نے یہ کارنامہ چین کے شہر''ژنگ ژو'' میں واقع ''فورٹالیزا'' ٹاور پر چڑھ کر انجام دیا، اسٹیل ٹاور کی کل بلندی 388 میٹر ہے، تاہم رابرٹ 268 میٹر بلند پلیٹ فارم تک ہی چڑھ سکے، کیونکہ اس سے آگے چڑھائی ممکن نہ تھی، الین رابرٹ بلند عمارتوں پر چڑھنے کے شوق کے باعث عالمی سطح پر خاصی شہرت رکھتے ہیں۔