سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم علیل نجی اسپتال میں داخل

فخر الدین کو کلفٹن کے نجی اسپتال کے ہائی آبزرویشن یونٹ میں رکھا گیا ہے


News Agencies/staff Reporter August 12, 2014
فخر الدین کو کلفٹن کے نجی اسپتال کے ہائی آبزرویشن یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

سابق چیف الیکشن کمشنرآف پاکستان جسٹس رٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم طبیعت خراب ہونے کی بنا پر اسپتال میں داخل کرادیے گئے۔

پیرکو اچانک اپنی علالت کے باعث وہ کلفٹن کے ایک نجی اسپتال میں معائنہ کیلیے گئے جہاں ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی معائنے کے بعد انھیں ہائی آبزرویشن یونٹ میں رکھا ہے جہاں ان کے طبی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق فخرالدین جی ابراہیم پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے متواتر الزامات کی وجہ سے ذہنی دباؤ ہے۔

مقبول خبریں