کراچی؛ لیاری میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

جاں بحق شخص کی شناخت احمد علی کے نام سے کی گئی ہے


اسٹاف رپورٹر December 06, 2025

کراچی:

 لیاری بہار کالونی میں فائرنگ کے دوران ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لیاری چاکیواڑہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد کامران اور احمد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دونوں زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معاملہ ذاتی تنازعہ معلوم ہوتا ہے۔ تاہم ایدھی حکام کے مطابق چاکیواڑہ تھانے کی حدود میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، جاں بحق شخص کی شناخت احمد علی کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے اور فائرنگ کے محرکات کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں