بچوں کی اسمگلنگ کے مقدمے میں صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد

ملزم کی سندھ ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ سے پہلےبھی ضمانت مسترد ہوچکی ہے


ویب ڈیسک December 12, 2025

سندھ ہائیکورٹ نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

جسٹس تسنیم سلطانہ پر مشتمل بینچ نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ملزم صارم برنی  کو 2 سال قبل کراچی ائیرپورٹ سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

ملزم کی سندھ ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ سے پہلےبھی ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔

مقبول خبریں