مدد پہنچنے والی ہے، ملکی اداروں کا کنٹرول سنبھال لو؛ ٹرمپ کا ایران کے مظاہرین کو پیغام

صدر ٹرمپ نے ایرانی حکام کیساتھ ہونے والے تمام ملاقاتیں بھی منسوخ کردیں


ویب ڈیسک January 13, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری حکومت مخالف احتجاجات کے دوران پہلی بار ایرانی عوام کے نام براہِ راست پیغام جاری کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے یہ پیغام اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری کیا ہے۔

صدر ٹرمپ بہت واضح انداز میں کہا کہ ایران کے محب الوطنوں، احتجاج جاری رکھو، ملکی اداروں کا کنٹرول سنبھال لو، مدد راستے میں ہے۔

مزید پڑھیں : عوام بدلہ لینے کیلیے جن قاتلوں کو یاد رکھیں گے وہ ٹرمپ اور نیتن یاہو ہیں؛ ایران

امریکی صدر نے مزید کہا کہ قاتلوں اور ظلم کرنے والوں کے نام محفوظ رکھو، انھیں جلد اپنے جرائم کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

اسی بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ ہونے والے تمام مذاکراتی اجلاس منسوخ کر دیے گئے ہیں جب تک کہ ایرانی حکومت مظاہرین کا قتلِ عام بند نہیں کردیتی۔

خیال رہے کہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مظاہرین میں شامل شرپسندوں سے امریکی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والی ایسی کالز بھی ریکارڈ کی گئی ہیں جن میں پولیس اور مظاہرین پر فائرنگ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

ایران میں 28 دسمبر سے جاری ملک گیر احتجاج میں شدت آگئی ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے متضاد پریشان کن اطلاعات ہیں۔

ایسے میں امریکی صدر پہلے ہی دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر مزید مظاہرین کی ہلاکتیں ہوئیں تو وہ ایران پر بڑا فوجی حملہ کردیں گے۔

 

مقبول خبریں