کراچی:
شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے رحیم شاہ کالونی جنت البقیع قبرستان کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمی ڈاکوؤں کی شناخت احمد ولد غفور عمر 30 سال، سہیل ولد شاہ جہاں عمر 22 سال اور مبشر ولد اقبال عمر 25 سال کے نام سے ہوئی ہے۔